500442 50804589

انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دینے کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دینے کا معاملہ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےمابین اہم ملاقات، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے.

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز ممبرز ہونگے، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکشن آج جاری ہونے کا امکان، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں