shah mehmood qureshi

پاکستان اوربھارت کےدرمیان جمودکی فضاختم کرنےکی ذمہ داری بھی بھارت پرعائدہوتی ہے،وزیر خارجہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو تمام کشمیریوں نے یکسرمسترد کیا۔

خطے کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی بھارت کو دعوت دی کہ وہ امن کی طرف ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جمود کی فضا کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل کےحل کے لیے گفتگو کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہے تو پاکستان مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد سیز فائر معاہدے کی بحالی، ایک مثبت پیش رفت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سیز فائر خلاف ورزیوں سے زیادہ نقصان لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں اور معصوم شہریوں کا ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اُنہوں نے کہا کہ قیام امن کی کوششیں اس وقت تک سودمند ثابت نہیں ہوسکتیں جب تک دونوں ممالک کی قیادت دلی طور پر رضامند نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم برصغیر کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں؟