paf 780x470 1

ایئرمارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےنئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی۔

ایئر مارشل مجاہد انور خان عہدے سے سبکدوش ہوگئے، جےایف 17 تھنڈر طیاروں نےسبکدوش ہونیوالے ایئر چیف کو سلامی دی۔

ایئرفورس ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونیوالے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ40 سال پاک فضائیہ میں خدمات سر انجام دینا میرے لیے فخر ہے، میں آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔

ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، ‏پاک فضائیہ ہر چیلنج کے مقابلے کےلیے تیار ہے۔

انہوں نے نئے‏ایئرمارشل ظہیراحمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتےہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھےان ‏کی صلاحیتوں پراعتماد ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی

واضح رہے کہ ظہیر احمد بابر سدھو نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، وہ پاک فضائیہ میں ڈپٹی چیف آف ائیراسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کررہےتھے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹراسکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ایئرکی کمانڈ بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔