6c6b37a3 4480 4dfd 9269 bc3b38b365e2

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچن ٹرنر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مجموعی علاقائی سلامتی، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں بروئے کارلا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔