Untitled 1 260

بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

ویب ڈیسک:بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی سطح پر، اچھے دو طرفہ روابط کا خواہاں ہے، بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے خصوصی ہدایات دیں، بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج کیلئے وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تیار، ہیوی مشینری پنچانے کی ہدایت