Untitled 1 270

کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے، ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں 5 اپریل تک توسیع، سی کیٹگری میں شامل ممالک کے مسافروں کے 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی ہوگی، سی اے اے نے کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، کٹیگری اے میں شامل 21 ممالک کی تعداد کم کر کے 20 کردی گئی، کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیپال، سری لنکا اورسعودی عرب شامل، کٹیگری اے میں فجی مراکو اور ویت نام سمت 20 ممالک شامل ہیں، کیٹگری اے کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان
مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، تنزانیہ سمیت 12ممالک شامل، کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا، کٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔