ویب ڈیسک (اسلام آباد): پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے متحرک، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے چھوٹی جماعتوں کے سربراہان سے رابطے، مولانا فضل الرحمن نے چھوٹی جماعتوں کے سربراہان کو پچھلے دو روز میں آصف علی زرداری اور نوازشریف سے ہونے والے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔
مولانا فضل الرحمن نے سردار اختر مینگل، آفتاب شیرپاؤ اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون رابطے کئے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری کے ممکنہ طورپر مثبت جواب سے آگاہ کیا ہے، پی پی پی کے چار اپریل کو مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سربراہی اجلاس بلانے پر بھی مشاورت کی ہے، رابطوں میں رمضان کے بعد لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔