247848 731142 updates

کرونا وائرس کےواربےقابو، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلےمتوقع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی عالمی وبا کورونا وائرس کےکنٹرول کےلیے پیرکونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنزسینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اہم فیصلےمتوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکےلیےسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امتحانات کے لیےکُھلےسکولوں کو بند کرنے کی تجویز بھی این سی او سی کےسامنےرکھی جائےگی جبکہ جن سکولوں میں امتحانات جاری ہیں وہاں کی اکثریت میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول

این او سی اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، وفاق اور صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے علاقے کو ریڈ زون میں رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ علاقوں میں سخت سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 188 لگانے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

دفعہ 188 کے تحت کورونا ایس او پیز پرعمل نہ کرنےوالےدکانداروں کوگرفتار کیا جاسکےگا، تجاویز پر حتمی فیصلہ این سی او سی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائےگا۔

حتمی اعلان 22 مارچ بروز سوموار 12:30 بجے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے