ویب ڈیسک (اسلام آباد)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ویکسین کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں نجی شعبے کی درآمد کی گئی ویکسین کی قیمت تجویز کر دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی 2 خوراکوں کی قیمت آٹھ سے نو ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
واضح رہے کہ کراچی کی فارما کمپنی نے روس میں بنی کورونا ویکسین درآمد کی ہے۔