.jpg

وزیر اعظم کی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر ہندوؤں کو مبارک باد دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔

دنیا بھر میں آج ہندو مذہب سے تعلق رکھنے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منارہے ہیں، پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے،اس سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ

دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔

ہولی بہار کا ایک ہندو تہوار ہے، جس کی شروعات برصغیر سے ہوئی، جو زیادہ تر بھارت اور نیپال میں قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا کے دیگر حصوں اور مغربی دنیا کے مختلف حصوں میں منایا جاتا ہے۔ اسے رنگوں کا تہوار یا محبت کا تہوار بھی کہا جاتا ہےتہوار برائی پر اچھائی کی فتح، سرما کا اختتام، بہار کی آمد، دوسروں سے ملنے، کھیلنے اور ہنسنے، معاف کرنے اور معافی مانگنے اور ٹوٹے رشتوں کو دوبارہ بحال کرنے کی علامت ہےیہ اچھی فصل کے لیے شکر گزاری کے طور پر بھی منایا جاتا ہے

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان