Untitled 1 296

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: اے این پی کا ملک بھر میں پارٹی اجتماعات پر پابندی کا اعلان

ویب ڈیسک :کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے اے این پی کا ملک بھر میں پارٹی اجتماعات پر پابندی کا اعلان، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، عہدیداران و کارکنان پارٹی کے زير اہتمام اجتماعات کے اہتمام سے گریز کرے، ملک بھر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرے، عوام احتیاط نہیں کریں گے تو پھر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا، کورونا اسی تیزی کے ساتھ پھیلتا گیا تو ہسپتالوں اور طبی عملے پر دباؤ بڑھ جائےگا، اس صورتحال میں ملک بھر میں عوام کو ویکسینیشن کی اشد ضرورت ہے، حکومت عوام کو ویکسین کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، حکومتی اور صحت کے متعلقہ ادارے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے، عوام کو معاشی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومت حل کے لئے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر