Untitled 1 308

سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال.

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان کی تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے، نتخابی اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہیں، ایوان کو ہمیشہ اسمبلی قواعد اور ضوابط کے عین مطابق چلایا، حزب اختلاف جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیں تاکہ اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے، مفاد عامہ کے لیے قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج: مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بندکردیئے گئے

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کے لیے تعاون کیا جائے گا اور اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید نوید قمر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، آنتخابی اصلاحات عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای