1598464062 6273

ایف بی آر کا ماہ مارچ میں بلند ترین محصولات کا حجم، اعلامیہ جاری کر دی گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد )ایف بی آر کا ماہ مارچ میں بلند ترین محصولات کا حجم، اعلامیہ کے مطابقایف بی آر نے جولائی تا مارچ 3394 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 3287 ارب روپے سے 100 ارب سے بھی زائد ہے۔ پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 3076ارب روپے کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ماہ مارچ میں ریونیو نیٹ کولیکشن 475ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 367ارب روپے تھا اس طرح مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں129 فیصد اضافہ حاصل ہو اہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال مارچ کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو کے مقابلے میں46 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔46 فیصد اضافہ پچھلے سال ماہ مارچ کے مقابلے میں ریکارڈاضافہ ہے جو کہ اس سے پہلے حا صل نہیں کیا گیا۔ماہ مارچ کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں گراس ریونیو پچھلے سال کے 3178 ارب روپے کے مقابلے میں 3571ارب روپے رہا اور 13 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔رواں مالی سال اب تک 177 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 102ارب روپے تھے۔ اس سال اب تک ریفنڈز کے اجرا میں 74 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔ 28 فروری 2021 تک ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 28 لاکھ ہو چکی ہے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک 26 لاکھ تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس51 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 33ارب روپے تھا۔ اس سال گوشواروں کے ساتھ ٹیکس ادائیگی میں 54 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس سال 2020 میں نئے ریٹرن فائلرز کی تعداد 1لاکھ 23 ہزار چھ سو اسی رہی اور 511 ملین روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری سیلز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار پانچ سو چوراسی رہی جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں ا لاکھ 67 ہزار سات سو انہتر تھی ۔اس سال سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 7.04 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ سیلز ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 624 ارب روپیسیلز ٹیکس حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال 536 ارب روپے تھا اس طرح 16.41 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ 10283سیل مشینیں پوائینٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک کی جا چکی ہیں۔مارچ 2021 میں 3.634 ارب روپے مالیت کی سگل شدہ اشیا ضبط کی گئی ہیں جبکہ پچھلے سال اسی ماہ میں 2.74 ارب روپے مالیت کی اشیا ضبط کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن

ضبطگی میں ماہانہ اضافہ 39فیصد حاصل ہوا ہے۔ رواں مالی سال جولائی تامارچ 45.98 ارب روپے مالیت کی اشیا ضبط ہوئی ہیں جبکہ پچھلے سال اس عرصہ میں 27.7 ارب روپے مالیت کی اشیا ضبط ہوئی تھی۔ جولائی تا مارچ 66فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے نو ماہ میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت 46ار ب روپے پچھلے پورے سال میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت 36 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر نے جولا ئی تا مارچ 2021 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے 846 انوسٹی گیشن رپورٹس فیلڈ دفاتر کو بھیجی جس کے باعث 147 ارب روپے کی ریونیو چوری کا انکشاف ہوا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے اکتوبر 2018 سے مارچ 2021 تک اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت 175 افراد کے خلاف 136 شکایات درج کی جس کی وجہ سے 50 ارب روپے کی ریونیو چوری کا پتہ چلا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے غیر قانونی سگریٹس کے 5057 کارٹنز جس میں 5 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار سگریٹ سٹکس تھی، کو ضبط کیا۔