img2 3

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس منعقد ہوا ۔این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز کے حوالے سے فورم کی ہدایات پر عمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار۔ماسک پہننے, سماجی فاصلوں اور تجارتی مراکز میں کاروباری اوقات کار پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار۔اجلاس میں ویکسین کی خریداری اور صوبوں کو تقسیم کے عمل پر این سی او سی کی جانب سے اعتماد کا اظہارکیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع

اجلاس میں این سی او سی کے مطابق سائینو فارم کی دس لاکھ ڈوزز پاکستان کی جانب سے خریدی گئی اور صوبوں کو تقسیم کی گئیں, صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسینشنز کے حوالے سے دئیے گئے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایات65 سال سے زائد سینئر کسی بھی قریبی ویکسینشن سینٹر میں واک اِن کرتے ہوئے ویکسینشن کروا سکتے ہیں, 65سال سے زائد شہری رجسٹریشن بھی قریبی ویکسینشن سینٹر میں ہی کروا سکتے ہیں, اجلاس میں بچوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اظہار تشویش کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم تین روز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ