Untitled 1 340

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے

ویب ڈیسک :ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.43 فیصد کمی، شرح 17.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء مہنگی، 12 کے نرخوں میں کمی آئی، اس دوران 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی، مٹن، لہسن، دہی، آٹا، انڈے، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم

گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 80 پیسے کا اضافہ ہو گیا، چینی کی فی کلو قیمت سو روپے سے تجاوز کر گئی، مٹن کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔

مٹن کی فی کلو قیمت 1008 روپے سے بڑھ کر 1018 روپے تک پہنچ گیا، 20 کلو گندم کا آٹا 1 روپے مزید مہنگا ہو گیا، دام 969 تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 172 روپے تک پہنچ گئی، لہسن کے نرخوں میں 1 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ، ریٹ 190 پر آگیا، اڑھائی کلو گھی کا ٹین چار روپے تک مزید مہنگا ہو گیا، اڑھائی کلو کا گھی کا ٹین 767 روپے تک پہنچ گیا۔