698232 2358693 asad umar22 akhbar

اسد عمرنے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے پرسوال اٹھادیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پاکستان پر سفری پابندیوں کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھا دئیے, انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے ان ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر؟۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس پر وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے برطانوی فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، بیرسٹر سیف

اسد عمر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت سے متعلق فیصلوں کا حق ہے۔

اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کے حالیہ فیصلے سے جائز سوال اٹھ گیا ہے، برطانیہ کی جانب سے ان ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر؟

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک

واضح رہے کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، 9 اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو 10 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔