440143 2087247 Imran Khan updates 1

موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو نہ کرنے پر تنقید حیران کن ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے کے شور پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری پالیساں ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات کو کم کرنے پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے کے شور مچنے پرحیران ہوں ، ہماری پالیساں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کوکم کرنے سمیت آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عین مطابق ہیں‌۔

مزید پڑھیں:  عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدام میں سبز پاکستان ، 10 بلین ٹری سونامی ، اور دریاؤں کی صفائی شامل ہے، ہمارے پاس ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق 7 سال کاتجربہ ہے، خیبر پختونخوا سےآغازکیا،ہماری پالیسیوں کوتسلیم کیاگیااور سراہا گیا، اگرکوئی ریاست ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم مدد کوتیارہیں ، عالمی برادری سنجیدہ ہےتوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2021کیلئے ہماری ترجیحات طےہیں۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، راستے نہ روکے جائیں، شوکت یوسفزئی

خیال رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو ایک ورچوئل سمٹ کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ سمٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکہ دوبارہ پیرس معاہدے میں شامل ہوا ہے جبکہ رواں سال نومبر کے دوران اسی موضوع پر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔