8369786990 5be0dcbdc4 b

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز،مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام نے چھ اپریل کو مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا تھا۔ مولانا فضل الرحمان صاحب کےمکمل صحت یاب نہ ہونے پر مجلس شوری کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔

جے یو آئی مرکزی مجلس شوریٰ کےآئندہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں، ڈسٹرکٹ بار ٹانک

تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے علیل ہیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ کی طبیعت ناساز ہے، اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر علاج بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مسلسل بخار کے باعث ڈرپ لگائی گئی، ڈاکٹرز نے مولانافضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور انہیں جلد صحت یابی کی دعا دی۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔آصف علی زراری نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔