Shafqat Mahmood 3

تعلیمی ادارے بندرکھنے یا کھولنےکا فیصلہ منگل کوکیاجائیگا,شفقت محمود

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم اور صحت کے وزراء کی منگل کو این سی او سی میں میٹنگ ہو گی، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

اپنے بیان میں شفقت محمود نے مزید کہا کہ منگل کی میٹنگ میں امتحانات کی صورتحال پر بھی بات ہو گی، فیصلہ تعلیم اور صحت کے وزراء اور این سی ای او سی حکام مل کر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت

خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر بھی دباؤ آ رہا ہے جبکہ زیادہ کیسز آنے کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔