ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر گفتگو، صوبے میں کوویڈ کی تیسری لہر اور ویکسینیشن کے عمل پر بھی بات چیت، وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے.