ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک کی معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ معاشی اشاریوں، درآمدات اور برآمدات سے آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں رمضان المبارک میں گراں فروشی سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی جائے گی۔
اسکے علاوہ اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات زیر بحث آئیں گے۔