Shah Mehmood Qureshi 3 750x369 1

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پرجرمنی راونہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ کو دورہ ء جرمنی کی دعوت ان کے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی جانب سے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران ، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس، جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ شوئبلے سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گےان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے تاریخی وقت پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور جرمنی کے مابین، دو طرفہ سفارتی تعلقات کو ستر سال مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیرخارجہ جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گےبرلن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی وزیر خارجہ کے شیڈول میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف

یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 2012 کے بعد یہ پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ء جرمنی ہےتوقع ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ ء جرمنی سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں معاونت حاصل ہو گی۔