440143 2087247 Imran Khan updates 1

وزیر اعظم کارمضان المبارک سے قبل ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ کو مزیدوسعت دینےکااعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مزید تین شہروں تک وسعت دینے کا آج اعلان کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام” کے ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں اور کم اجرت ورکروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک نہیں پہنچ سکتے۔

ورچوئل افتتاحی تقریب میں وزیرا عظم عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ اور پارلیمنٹرین کے ہمراہ فیصل آباد، لاہور اور پشاور میں متعدد ٹرک کچنز کے ذریعے’ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘پروگرام کے تحت کھانے کی مفت فراہمی کی سروس کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت ہر ٹرک مخصوص سروس پوائنٹس پر روزانہ 1500سے 2000افراد کو کھانا تقسیم کرے گا ۔ کھانا کی تیار ی اور فراہمی ٹرک کچن سے ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

وزیر اعظم نے احساس کے تحت 10مارچ 2021کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں دیہاڑی داروں کودن میں دو بار مفت کھانے کے ڈبے فراہم کرنے کیلئے ٹرک کچن کے تصور سے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔جس کے تحت 37827 افراد کو کھانا تقسیم کیا جاچکا ہے۔جس کو اب مزید تین اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے۔تین مزید اضلاع میں توسیع سے ان افراد میں کھانا تقسیم کیا جائیگا جنہیں احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔احساس کوئی بھوکا نہ سوئے وزیر اعظم عمران خان کا سال 2021کا وژن ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار

وزیر اعظم عمران خان نے سال 2021 کیلئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کوئی شخص خالی پیٹ نہیں سوئے گا مفت کھانے کی فراہمی سے غریب، مستحق، مزدور اور اجرت پر کام کرنے والوں کو مشکل سے کمائی جانے والی رقم اپنے بچوں اور گھرانوں کے کھانے پر استعمال کرنے میں مدد ملے گی ۔صحت بخش کھانے کی فراہمی کیلئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ٹرک کچن معیاری کھانا پکانے کے آلات سے لیس ہے ۔ رواں سال کےآخر تک مرحلہ وار اس پروگرام کو مزید شہروں تک وسعت دی جائے گی۔