Untitled 1 378

وزیرِ اعظم عمران خان سے مفتی رحیم، مہتمم جامعۃ الرشید کراچی کی ملاقات

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم عمران خان سے مفتی رحیم، مہتمم جامعۃ الرشید کراچی کی ملاقات، ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حذبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، رفیع الدین، زبیر موتی والا، کرنل (ر) عبدالمغنی اور خلیل الرحمن ملاخیل شامل، ملاقات میں وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن پر تفصیلی گفتگو، اسکے علاوہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری بھی گفتگو کا حصہ رہی.

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، کمزور اور طاقتور کیلئے یکساں قانون اور دفاتر میں سزا اور جزا ہی نظام میں بہتری لا سکتا ہے، حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپٹ عناصر کی سہولت کاری والے نظام کو درست کرکے قانون کی گرفت مضبوط کی جائے.

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف