Untitled 1 384

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی لاہور میں گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کی لاہور میں گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ایس ایس پی آپریشنز تنویر مصطفیٰ کے احکامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب

ترجمان پولیس نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر قابو رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات، کسی بھی سڑک کو جام نہیں ہونے دیا جائے گا، تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد بھارہ کہو اٹھال چوک بند کر دیا گیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، اٹھال چوک بہارکہو کو مظاہرین نے بلاک کردیا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں