1572541 fazalx 1551361856 144 640x480 1

مولانا فضل الرحمان کی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت

ویب ڈیسک :جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت ،فوری رہائی کا مطالبہ ،مکمل یکجہتی کا اعلان، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کا قدر مشترک ہے، بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک قدم ہے، علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے، اگر علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے، نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انار کی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جے یو آئی تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق