new moon 610x330 1

رمضان کےچاند کیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)رمضان کا چاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اورایک ہی دن عید منائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہر سیل، رینجرز طلب

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علما نے بھائی چارے کی فضا قائم کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیداہوچکا ہے۔ آج غروب آفتاب کےوقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم تین روز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔