23 6

اسلام آباد:این سی اوسی کاکوروناصورتحال پراجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کی موجود ہ صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سخت پابندیوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے پابندیاں سخت کرنےکی تجاویزصوبوں کو ارسال کر دی ہیں اور رائےبھی طلب کی ہے۔وفاقی حکومت نے2مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا

پہلےمرحلےمیں کورونا پھیلاؤ نہ رکنے پرلاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز ہے۔ وفاق کی طرف سے صوبوں کو شام 6 تا سحری کاروبار بند کرنےکی تجویز دی ہے۔

شام کے اوقات میں پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنےکی تجویز ہے۔ ہفتہ، اتوارکاروباری سرگرمیاں مکمل بندکرنے اور کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکھلےرکھنےکی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن کے رہنماء اختیار ولی کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی دھمکی

دفاترمیں50 فیصد عملےکی حاضری کے فیصلے پرعملدرآمد، مثبت کیسزکی شرح 13 فیص دسےزائد پرمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔