pm imran khan calls ncc meeting as covid 19 infections surge across pakistan 1604324501 8710 e1612367530240

وزیر اعظم کی زیرصدارت این سی سی برائے کورونا کااجلاس دن 12بجےہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر کو طلب کرلیا، کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جس شہر میں کورونا کی شرح 10فیصد سے اوپر ہوگی، وہاں لاک ڈاون لگ سکتا ہے، کاروبار اور دفاتر بند رکھے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری این سی سی دے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔