download 140

پشاور: رمضان المبارک کے دوران پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک ( پشاور) سرکاری نرخناموں میں درج قیمتوں سے زائد ریٹ میں پھل اور سبزیاں فروخت ہونے لگی ۔شہر کے مختلف چوک اور چوراہوں میں ٹھیلے والوں نے من مانی قیمتوں پر پھل فروخت کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق مٹر110 بھنڈی 90، توری 50 سے 70 روپے ، آلو فی کلو 50 اور 60 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ پیاز 30 روپے ، ٹماٹر 30 روپے،کچالو 60، شملہ مرچ 50، لیموں 260 سے 350 روپے،لہسن 100 سے 180 جبکہ ادرک 350 روپےتک فی کلو فروخت ہورہے ہیں

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف

اسی طرح رمضان میں پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ کیلا 170 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ کوہاٹی امرود کی 170 روپے، خربوزہ 65 روپے اور تربوز 40 روپے ، سیب 130 سے 210 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔

انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کئے جانے پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے
عوام کا کہنا ہے کہ نرخنامہ سے زیادہ قیمتوں پر پھل سبزیاں فروخت ہونے پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

جبکہ دوسری جانب فی کلو زندہ مرغی کی قیمت مزید دس روپے کم ہو گئی،فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 261 سے کم ہو کر 251 روپے ہو گئی۔