oxygen

خیبرپختونخوا کے 8 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا کے 8 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا ہے ، صوبے کے 8 بڑے ہسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 40 ہزارلیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار 500 لیٹر تک پہنچ گیا ہے ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آکسیجن کی یومیہ ضرورت میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6 ہزار لیٹر سے بڑھ کر 7 ہزار 500 لیٹر ہوگیا ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے


رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ 12 دنوں میں آکسیجن کے استعمال میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایوب ٹیچنگ اسپتال ابیٹ آباد میں آکسیجن کا استعمال 66 فیصد بڑھ گیا، خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال بنوں میں آکسیجن کے استعمال میں 89 فیصد اضافہ ہوا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کیتعداد 435 تک پہنچ گئی ، 33 افراد وینٹیلیٹر پر موجود ہیں ، حیات اباد میڈیکل کمپلکس میں 38 جبکہ خیبر ٹیچنگ میں 5 افراد وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں ، مردان میں مریضوں کے لیے وینٹیلیٹرز ناپید ، لوگوں کو احتیاط کرنے کی گزارش بھی کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج