ayub

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مزید 6 افرادزندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے مرنے والوں میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زینب بی بی ساکنہ ایبٹ آباد پروین بی بی ساکنہ مانسہرہ خان بہادر خان ساکنہ ایبٹ آباد ناصر محمود ساکنہ ایبٹ آباد زرمحمد ساکنہ ہری پور گل فراز خان سکنہ بٹا گرام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ترجمان کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 80 ہے جبکہ ان میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریض جن کو ICU میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 16 ہے۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول

یاد رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں صرف 16 مر یضوں کو ہی رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت آئی سی یو میں کوئی بھی بیڈ خالی نہں ہے

ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ ہسپتال انتظامیہ