eye vote

اسپین کی کمپنی کے ایک بندے کو آئی ووٹنگ سسٹم کے لئے بطور کنسلٹنٹ تقرر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آئی ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اسپین کے کنسلٹنٹ کی تقرری کا معاملہ، اسپین کی کمپنی کو وزارت ایک لاکھ 39 ہزار 777 امریکی ڈالرز معاوضہ دیے گی جو آج کے ریٹ کے لحاظ سے تقریبا 2 کروڑ 15 لاکھ روپے بنتے ہیں، ماہرین پر مشتمل اس ٹیم کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 2 سال کیلئے تقریبا 11 کروڑ روپے مختص کئے گئے، کنسلٹنٹ 45 دن میں اپنی تحقیقی رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد اسے ادائیگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے

الیکشن کمیشن کی درخواست پر انہیں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کو مینج کرنے کیلئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم فراہم کی جائے گی، جو 2 سال کے عرصے میں کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں آئی ووٹنگ کو نافذ کرنے کی ذمہ دار ہوگی، وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے 28 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی، وزارت آئی ٹی نے آئی ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے ٹیکنیکل معاونت اور ریسرچ ورک کیلئے کنسٹلنٹ کا اشتہار دے دیا، ٹینڈر کے جواب میں 4 بین الاقوامی اور ایک پاکستانی کمپنی نے رابطہ کیا، اسپین کی کمپنی کے ایک بندے کو بطور کنسلٹنٹ تقرر کیا گیا، آئی ووٹنگ کے تحت بیرون ملک مقیم تقریبا 80 لاکھ پاکستانی ووٹ دیں سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پی ٹی آئی کے احتجاج میں مدعو