pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب طے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب طے کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا
7 مئی سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے کا امکان، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ ہوگا جس میں وزیراعظم کا عمرہ کی سعادت کا بھی امکان ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 223تک پہنچ گئیں
مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف امور زیرغور آئینگے۔