coronavirus topic header 1024 2

بے رحم کورونا مزید 146 زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےسبب ملک میں مزید 146افرادجاں بحق جبکہ 4 ہزار 696 نئےکیسزسامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہے اور 7 لاکھ 17 ہزار 9 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام آباد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور آزاد کشمیر میں 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 498، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 3 ہزار182، سندھ 2 لاکھ 83 ہزار 560، بلوچستان 22 ہزار 369، آزاد کشمیر 17 ہزار187 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 افراد کورونا سےمتاثرہوچکے ہیں۔