imran

حکومتی پالیسیوں سےملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہےکہ ایف بی آرکا اپریل میں57 فیصد ٹیکس نمو حاصل کرنا قابل تحسین ہے، ایف بی آر نے رواں سال اپریل میں 384 ارب ٹیکس وصولیاں کیں جب کہ گزشتہ مالی سال اپریل میں 240 ارب روپے ٹیکس جمع کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف
مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع

وزیراعظم کا کہناتھا کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 3780 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے، جولائی تا اپریل جمع ٹیکس گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں سے 14 فیصد زائد ہے۔