Farrukh Habib

ابو بچاؤ مہم والےمریم صفدر کے نفرت انگیز بیانیہ کو بدترین شکست ہوگی، فرخ حبیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد) معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے گیلپ کی سروے رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم والے مریم صفدر کے نفرت انگیز بیانیہ کو بدترین شکست ہوگی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کے کشمیریوں پر ظالمانہ، جابرانہ اقدامات کے خلاف کچھ نہ بولنے والے بہروپیوں کو کشمیری پہچان چکے ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم

دوسری جانب گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے بظاہر تیار ہے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، جب کہ ان کی حریف ن لیگ کے پاس 12 فیصد عوامی حمایت ہے۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔