sheikh rasheed

ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہندو مندر بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رحیم یار خان میں ہندو مندر کی بے حرمتی کے واقعہ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مندر بے حرمتی واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئےصوبائی حکومت کی معاونت کر رہے ہیں، مذہبی منافرت پھیلانے اوراقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی، ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خیبرپختونخوا تک محدود رہنے کی ہدایت

ان کا کہنا ہے کہ ہندو مندر بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے، ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کاباعث بنتے ہیں، کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ کی بے حرمتی اسلام کی تعلیمات کے یکسرمنافی ہے۔