Another doctor dies of COVID-19 in PeshawarAnother doctor dies of COVID-19 in kp

خیبرپختونخوا میں مسیحاؤں پرکورونا کے وار جاری ، ایک اور ڈاکٹرشہید

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں مسیحاؤں پر کورونا کے اب بھی وار جاری ہیں جس کے باعث ایک اور ڈاکٹر کورونا سے شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احسان الحق ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز پیتھالوجی ایوب میڈیکل کمپلیکس کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کابیروت پرحملہ، متوقع حزب اللہ سربراہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر احسان الحق گزشتہ تین دنوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال ایبٹ آباد کے کورونا وارڈ میں داخل تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر احسان الحق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں شہداء ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو تاحال گزشتہ سال اپریل سے منظور شدہ شہداء پیکیج سے محروم کیا۔