63rd Martyrdom Day of Major Tufail Muhammad Shaheed

میجرطفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں میجر طفیل محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نشان حیدر کا دوسرا اعزاز حاصل کیا، ان کی 63ویں یوم شہادت پر اس کا عزم اور بہادری ایک سپاہی کی پہچان ہے جو ہر قیمت پر اپنے مشن کو پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق میجر طفیل شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر قوم کا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میجر طفیل شہید نے جرات و بہادری سے نئی داستان رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ میجر طفیل شہید نے بطور سپاہی ہر قیمت پر مشن مکمل کیا۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت

میجر طفیل محمد شہید کے 63 ویں یوم شہادت کے موقع پر بورے والا میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

واضح رہے کہ میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے،میجرطفیل محمد شہید کا شمار قوم کےان جانباز سپوتوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

میجر طفیل محمد شہید 22 جولائی 1914 کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئےاگست 1958 میں میجر طفیل محمد شہید کو لکشمی پورمیں مورچہ زن بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا کام سونپا گیا۔

مزید پڑھیں:  علاقائی تنازعات سفارتی ذرائع سے حل ہونے چاہئِیں، فیصل بن فرحان

میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ء کو دشمن کی چوکی پر صرف 15 گز کے فاصلے سے حملہ کیا۔ دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل شدید زخمی ہوگئے لیکن انہوں نے اپنا مشن پورا کیا اور دشمن کے مورچے کا صفایا کیا۔

میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا۔

میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے ان کا مزار بورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں ہے۔