coronavirus 1

کورونا سے مزید86افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران مزید 86 افرادجاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 884 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم تین روز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ