Pak-Afghan highway closed

سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج ،پاک افغان شاہراہ بند

لنڈی کوتل( ویب ڈیسک )ضلع خیبر کی مختلف اقوام کا سرچ آپریشن کے خلاف آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے،احتجاج میں مختلف اقوام کے ہزاروں افراد شامل ہیں۔مظاہرین نے تین مقامات پر پاک افغان شاہراہ آج دوسرے روز بھی ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر رکھی ہے۔ پاک افغان شاہراہ بند ہونے کے باعث افغانستان کے لیے سپلائی معطل ہوکر رہ گئی اور گاڑیوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی سبزی اور فروٹ خراب ہونے لگا۔شاہراہ بند ہونے سے گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن سے پہلے قومی مشران کو اعتماد میں لیا جائے، قبائلی روایات اور تقدس کا خیال رکھا جائے۔مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں کوشش ہے کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جا ئے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت