4 people killed

محمد زئی میں خون کی ہولی،4افراد قتل

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے نو احی علا قے شاہ پو ر محمد زئی میں دو فریقین کے ما بین خونریز تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت3 راہ گیر زخمی ہو گئے۔ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ گئی اور علا قہ کا محا صر ہ کر لیا۔

پیر کے روز فریق اول ہدا یت اور رئیس پسرا ن ما صم اور سر تاج سا کنا ن محمد زئی جبکہ فر یق دو م با دام شیر اور اسفند یا ر کا دلہ زاک روڈ پر اچانک آمنا سا منا ہو گیاتھا جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائر نگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبد الو ہا ب ولد میر خان سکنہ اندر شہر بازار ، عمر شیر ولد جمروز سکنہ محمد زئی ، عنا یت ولد جمروز اور جا ن شیر ولد رحما ن شیر سکنہ دلہ زاک روڈجاں بحق ہوگئے جبکہ ایف آ ر پی پولیس اہلکار خور شید ولد شمشا د ،راہ گیربلا ل ولد سلطا ن اور محمد ستار ولد محمد افضل سا کنا ن چا بیا ن شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا