Afghan boy killed in Regi

ریگی میں افغان نوجوان قتل

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور کے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، متوفی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا۔ ارتکاب جرم کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 32سالہ نبی اللہ ولد خائستہ آباد سکنہ ریگی صبح ساڑھے 7بجے اپنی بارگین واقع رنگ رو ڈجارہا تھا اس دوران ریگی للمہ پہنچنے پر نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی حجت اللہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق افغانستان سے ہے جو ریگی میں رہائش پذیر تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم اجتماع پر شیلنگ کے خلاف رٹ پر چیف اور ہوم سیکرٹری طلب