provincial assembly

باجوں پر پابندی کی قراداد صوبائی اسمبلی میں جمع

ویب ڈیسک (پشاور): جشن آزادی پر طوفان بدتمیزی، پریشر ہارن او باجوں کی صدائیں صوبائی اسمبلی تک جاپہنچیں۔پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرا شمس نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ۔قرارد اد میں ان کا کہنا تھاکہ باجے بجانا، مسلسل ہارن بجانا، آتش بازی کرنا اور اونچی آواز میں موسیقی سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔قراردادمیں بے ہنگم شور، ماحولیاتی آلودگی، اور سڑکیں بلاک ہونے کے حوالے سے مسائل کا ذکر بھی کیا گیا۔قرارداد کے مطابق ون ویلنگ ، بے حد رش کے سبب سڑکیں بلاک ہوجانے کی وجہ سے ایمبولینس گاڑیوں اور مسافروں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ باجوںکی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔ لوگوں کی ہراسانی اور تکلیف کا باعث بننے والی غیر ضروری حرکات اور مشاغل کا نوٹس لیا جائے۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے، متعدد زخمی