afghani

کابل سے ہر قیمت پر فرار کی منہ زور خواہش

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کے دارالحکومت سے امریکا اپنے سفارتی عملے اور دوسرے شہریوں کو نکالنے کے لئے ہزاروں فوجی کابل کے کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کر چکاہے ۔اسی ائیر پورٹ پر کابل چھوڑے والے ہزاروں افغان شہری بھی امریکی فوج کے طیاروں کے ذریعے افغانستان سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،کتنے ہی لوگوں نے جان جوکھوں میں ڈال کر بیرون ملک جانے والی پروازوں میں جگہ حاصل کرے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ،اس سلسلے میں گزشتہ رو ز امریکی طیارے سے لٹک کر جان سے ہاتھ دھونے والے تین افراد کی موت بھی ائیرپورٹ پر باہر جانے کے خواہشمندوں کی تعداد کم نہیں کر سکی اب سوشل میڈ یا پر امریکی طیارے کے اندر کی ایک تصویر دیکھ کر سب دہل گئے ہیں جس میں سینکڑوں افغانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم