Prime Minister Imran Khan, British Counterpart Discuss Latest Situation In Afghanistan

عمران خان سےعالمی رہنمائوں کےفون پررابطے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان سےعالمی رہنمائوں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پرفون رابطےشروع ہوگئےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےٹیلیفون کیاجس میں دونوں رہنمائوں نےافغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نےپاکستان کیلئےپرامن اورمستحکم افغانستان کی اہمیت پرزوردیتےہوئےکہاکہ تمام افغانوں کےتحفظ،سلامتی اورحقوق کااحترام یقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

وزیراعظم نےافغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پربھی زوردیا۔

انہوں نےافغانستان سےسفارتی، بین الاقوامی اداروں کےعملےاوردیگرافراد کےانخلا میں پاکستان کےمثبت کردارکواجاگرکیا۔دونوں وزرائےاعظم کا افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال کےپیش نظررابطہ میں رہنےپراتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹربیونل تبدیلی کیس، تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت

دوسری جانب وزیراعظمعمران خان نےڈنمارک کی وزیراعظم سےٹیلیفونک رابطہ کیااوران سےافغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کوترک صدررجب طیب اردگان بھی فون کرچکےہیں جبکہ جرمن چانسلرانجیلامرکل نےبھی ان سےرابطہ کیاہے۔