ویب ڈیسک (اسلام آباد)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈزکی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپرنئی قیمتوں کااطلاق فوری طور پرہوگا۔
مختلف برانڈزکےگھی، کوکنگ آئل، چائےاوراچارمہنگےکردیئےگئے۔کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈراورباتھ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیاہے۔چائےکی پتی کے950 گرام کےپیکٹ کی قیمت میں 40 روپےاضافہ کردیاگیا۔
ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں49 روپے،ماچس کےپیکٹ کی قیمت میں10روپے،برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوڈرکےپیکٹ پر50 روپےکااضافہ کیا گیاجبکہ آئل کی قیمت میں51روپےفی لیٹرکااضافہ کیاگیا۔
گھی کےایک کلوکےپیکٹ کی قیمت میں31 روپےکااضافہ ہواہےجبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپےکااضافہ کیاگیا۔