ہری پور، اشیاء خوردونوش سستی ہونے کے باوجود بیکری مصنوعات مہنگی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ملکی سطح پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بیکری مصنوعات مہنگی بک رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیکری مصنوعات میں مٹھائی، رس اور بسکٹ سمیت چاول، دالیں، دودھ ، دہی کی پرانے ریٹ پر فروخت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے عوام حکومتی ریلیف سے محروم ہیں۔ عوام نے اس حوالے سے کہا کہ ضلعی افسران تاجر تنظیموں کے آگے بے بس ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی کمزوری کے باعث ہی عوام مہنگی اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبورہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے