agha 750x430 1

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم مرزا افتخار الدین پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے ججز کی توہین اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم مرزا افتخار الدین آغا پر فرد جرم عائد کر دی۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی توہین اور جسٹس فائز عیسی کو قتل کی دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

ملزم آغا افتخارالدین کو جیل حکام اپنی تحویل میں سپریم کورٹ لےکرآئے جب کہ ایف آئی اے کے متعلقہ افسران بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

مرزا افتخار الدین آغا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میں اپنے ویڈیو بیان پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں، میں انتہائی شرمندہ ہوں، قانون کے علاوہ بطور مسلمان بھی معافی چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معافی والا کیس نہیں ہے، آپ عدالت سے مذاق نہیں کر سکتے، اس طرح تو پاکستان کا سارا نظام فیل ہو جائے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ مسجد کے منبر پر بیٹھ کر وہ زبان استعمال کر رہے تھے جو کوئی جاہل آدمی بھی استعمال نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم

دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے،کیا آپ نے بیان حلفی پڑھا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے بیان حلفی نہیں ملا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسے پڑھیں اور جواب دیں۔